سورة الحجر - آیت 62
قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو اس نے کہا تم تو ایسے لوگ ہو جن کی جان پہچان نہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو انہوں نے کہا کہ میں تمہیں نہیں پہچان رہا ہوں، اور نہ تمہاری آمد کی غرض مجھے معلوم ہے، کہیں تم لوگ کسی بری نیت سے تو نہیں آئے ہو؟