سورة الحجر - آیت 60

إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَا ۙ إِنَّهَا لَمِنَ الْغَابِرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

مگر اس کی عورت، ہم نے طے کردیا ہے کہ بے شک وہ یقیناً پیچھے رہنے والوں سے ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لیے لوط (علیہ السلام) کی بیوی کے بارے میں فورا ہی کہا گیا کہ وہ کافروں کے ساتھ رہ جائے گی اور ضرور ہلاک کی جائے گی، اس لیے کہ وہ ایمان نہیں لائی تھی۔