سورة الحجر - آیت 42
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک میرے بندے، تیرا ان پر کوئی غلبہ نہیں، مگر جو گمراہوں میں سے تیرے پیچھے چلے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
ہاں جو لوگ راہ حق سے بھٹکے ہوئے ہوں گے اور گمراہی جن کی طبیعت ثانیہ بن چکی ہوگی، وہ تمہاری سازش کا شکار ہوجائیں گے،