سورة الحجر - آیت 40
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
مگر ان میں سے تیرے وہ بندے جو خالص کیے ہوئے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
لیکن جو تیرے مخلص بندے ہوں گے اور اپنے دین و اعمال کو اللہ کے لیے خالص کریں گے ان پر میرا داؤ نہیں چلے گا،