سورة ابراھیم - آیت 39
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ ۚ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاءِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سب تعریف اس اللہ کی ہے جس نے مجھے بڑھاپے کے باوجود اسماعیل اور اسحاق عطا کیے۔ بے شک میرا رب تو بہت دعا سننے والا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(28) ابراہیم (علیہ السلام) نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے بڑھاپے میں انہیں دو بیٹوں سے نوازا، تاکہ ان کے بعد دعوت الی اللہ کا کام کرتے رہیں، لوگوں کو توحید کی طرف بلائیں اور نماز قائم کریں۔ کہتے ہیں کہ اسماعیل (علیہ السلام) کی پیدائش کے وقت ان کی عمر ننانوے سال تھی اور اسحاق علی السلام کی پیدائش کے وقت ان کی ایک سو یا ایک سو بارہ یا ایک سو بیس سال تھی۔