سورة الرعد - آیت 34
لَّهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَقُّ ۖ وَمَا لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِن وَاقٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان کے لیے ایک عذاب دنیا کی زندگی میں ہے اور یقیناً آخرت کا عذاب زیادہ سخت ہے اور انھیں اللہ سے کوئی بھی بچانے والا نہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(32) جن کافروں کا حال اوپر بیان کیا گیا ہے، انہی کا انجام بتایا جارہا ہے کہ انہیں دنیا میں مسلمانوں کے ہاتھ عذاب دیا جائے گا، یا مفہوم یہ ہے کہ کافر کو کفر کی وجہ سے کبھی سکون میسر نہیں آتا، اور آخرت کا عذاب تو بڑا ہی دردناک ہوگا۔