سورة یوسف - آیت 92
قَالَ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ۖ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ ۖ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس نے کہا آج تم پر کوئی ملامت نہیں، اللہ تمھیں بخشے اور وہ رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(79) یوسف (علیہ السلام) نے کہا جاؤ، آج میں نے تمہیں معاف کردیا، ماضی کی غلطی پر تمہارا مواخذہ نہیں کروں گا، اللہ بھی تمہیں معاف کردے، اور وہ تو بے حد رحم کرنے والا ہے۔