سورة البقرة - آیت 160
إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا وَأَصْلَحُوا وَبَيَّنُوا فَأُولَٰئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
مگر وہ لوگ جنھوں نے توبہ کی اور اصلاح کرلی اور کھول کر بیان کردیا تو یہ لوگ ہیں جن کی میں توبہ قبول کرتا ہوں اور میں ہی بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم والا ہوں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
236: اس آیت میں حکم سابق سے استثناء ہے کہ جو اپنے گناہوں سے تائب ہوگا اور اپنی اصلاح کرلے گا، اور حق کی جو بات چھپائی تھی اسے لوگوں کے سامنے بیان کردے گا تو اللہ تعالیٰ ان کی توبہ قبول کرلے گا۔