سورة یوسف - آیت 14
قَالُوا لَئِنْ أَكَلَهُ الذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّا إِذًا لَّخَاسِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا واقعی اگر اسے بھیڑیا کھا جائے، حالانکہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں تو بلاشبہ ہم اس وقت یقیناً خسارہ اٹھانے والے ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(14) چونکہ دوسرے عذر کا تعلق یوسف کی زندگی سے تھا، اسی لیے انہوں نے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جواب دیا۔