سورة ھود - آیت 68

كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۗ أَلَا إِنَّ ثَمُودَ كَفَرُوا رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّثَمُودَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جیسے وہ ان میں رہے ہی نہ تھے۔ سن لو! بے شک ثمود نے اپنے رب سے کفر کیا۔ سن لو! ثمود کے لیے ہلاکت ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(55) اور ان کی بستیاں ایسی ویران و سنسان ہوگئیں کہ جیسے پہلے سے وہاں کوئی رہتا ہی نہیں تھا، اور ان کے ساتھ ایسا اس لیے ہوا کہ انہوں نے اپنے رب کا انکار کردیا تھا، اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان پر ہمیشہ کے لیے لعنت و بربادی مسلط کردی۔ یہ آیت خبر دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ قوم عاد کی طرح، قوم ثمود سے بھی غایت درجہ غضبناک تھا اور ان سے اس کی نفرت انتہا کو پہنچ گئی تھی۔