سورة ھود - آیت 66

فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا صَالِحًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَمِنْ خِزْيِ يَوْمِئِذٍ ۗ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے صالح کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے، اپنی طرف سے عظیم رحمت کے ساتھ بچالیا اور اس دن کی رسوائی سے بھی۔ بے شک تیرا رب ہی بے حد قوت والا، سب پر غالب ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(53) اللہ تعالیٰ نے صالح (علیہ السلام) اور ان کے مسلمان ساتھیوں کو اس عذاب سے بچا لیا۔