سورة ھود - آیت 45
وَنَادَىٰ نُوحٌ رَّبَّهُ فَقَالَ رَبِّ إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي وَإِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَأَنتَ أَحْكَمُ الْحَاكِمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور نوح نے اپنے رب کو پکارا، پس کہا اے میرے رب! بے شک میرا بیٹا میرے گھر والوں سے ہے اور بے شک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(33) نوح (علیہ السلام) نے شفقت پدری سے متاثر ہو کر اپنے رب سے دعا کی، اور کہا کہ اے میرے رب ! میرا بیٹا میرے گھر والوں میں سے ہے، اور تیرا وعدہ برحق ہے تو نے کہا کہ اپنے گھر والوں کو بھی کشتی پر سوار کرلو تاکہ سب طوفان سے بچ جائیں، تو آج تو اسے توفیق دے دے کہ ایمان لے آئے اور ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہوجائے۔