سورة یونس - آیت 96
إِنَّ الَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک وہ لوگ جن پر تیرے رب کی بات ثابت ہوچکی، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(62) اللہ تعالیٰ اپنے علم ازلی کے مطابق ہر انسان کے بارے میں جانتا ہے کہ وہ اپنے اختیار و ارادہ سے کافر ہوگا یا مؤمن، خیر کی راہ اختیار کرے گا یا شر کی، اور اس علم کی بنیاد پر اس نے ہر شخص کی تقدیر میں لکھ دیا ہے کہ وہ ایمان لائے گا یا کفر کی راہ اختیار کرے گا۔ اللہ تعالیٰ کے اسی علم ازلی کو اس آیت کریمہ میں بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جن کی قسمت میں لکھ دیا ہے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے وہ کسی حال میں بھی ایمان نہیں لائیں گے۔