سورة یونس - آیت 77
قَالَ مُوسَىٰ أَتَقُولُونَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَكُمْ ۖ أَسِحْرٌ هَٰذَا وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
موسیٰ نے کہا کیا تم حق کے بارے میں (یہ) کہتے ہو، جب وہ تمھارے پاس آیا، کیا جادو ہے یہ؟ حالانکہ جادو گر کامیاب نہیں ہوتے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو موسیٰ (علیہ السلام) نے انہیں جواب دیا کہ کیا تم اللہ کی طرف سے بھیجے گئے حق کو جادو کہتے ہو؟ یہ جادو کیسے ہوسکتا ہے؟ اگر جادو ہوتا تو تمہارے ماہر جادوگروں پر میں کیسے غالب آجاتا، اور ان کے جادو کو میں کیسے یکسر ناکام بنا دیتا، جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا،