سورة یونس - آیت 58

قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہہ دے (یہ) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت ہی سے ہے، سو اسی کے ساتھ پھر لازم ہے کہ وہ خوش ہوں۔ یہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (58) میں قرآن کریم کو اللہ کے فضل اور اسلام کو اس کی رحمت سے تعبیر کیا گیا ہے اور ان دونوں کو دنیا و مافیہا سے بہتر بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مؤمنوں کو ان دونوں نعمتوں کے حصول پر خوشی منانی چاہیے، نہ کہ دنیا کی فانی اشیاء پر، ابن عباس (رض) سے یہی تفسیر منقول ہے۔