سورة البقرة - آیت 134
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ ایک امت تھی جو گزر چکی، اس کے لیے وہ ہے جو اس نے کمایا اور تمھارے لیے وہ جو تم نے کمایا اور تم سے اس کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
196: ابراہیم، یعقوب اور ان کی اولاد کی طرف اشارہ ہے کہ ان کے اعتقادات، اعمال اور اخلاق حسنہ ان کے کام آئیں گے، اور اے یہود و نصاری تمہاری بد اعمالیاں تمہارے میزانِ عمل میں ہوں گی۔ ان کے اچھے اعمال کا تذکرہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ تم بھی انہی جیسے بنو، اگر انکار کرو گے تو ان کے اعمال تمہارے کام نہیں آئیں گے۔