سورة یونس - آیت 36
وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا ۚ إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان کے اکثر پیروی نہیں کرتے مگر ایک گمان کی، بے شک گمان حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا۔ بے شک اللہ خوب جاننے والا ہے جو وہ کر رہے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(31) یہ مشرکین جو بتوں کو اپنا معبود سمجھتے ہیں، تو ان کے پاس اوہام و خیالات اور قیاس فاسد کے علاوہ اس کی کوئی دلیل نہیں ہے، اور معلوم ہے کہ اوہام و خیالات سے حقائق نہیں بدل جاتے ہیں، اس لیے یہ مشرکین جان رکھیں کہ اللہ ان کے تمام مشرکانہ اعمال کو ریکارڈ میں لارہا ہے جن کا بدلہ قیامت کے دن انہیں ضرور دے گا۔