سورة التوبہ - آیت 56
وَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنَّهُمْ لَمِنكُمْ وَمَا هُم مِّنكُمْ وَلَٰكِنَّهُمْ قَوْمٌ يَفْرَقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ اللہ کی قسم کھاتے ہیں کہ بے شک وہ ضرور تم میں سے ہیں، حالانکہ وہ تم میں سے نہیں اور لیکن وہ ایسے لوگ ہیں جو ڈرتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
43۔ منافقین کو کسی حال میں بھی چین نہیں۔ ایک طرف تو میدانِ جہاد میں قتل کا خوف، اور دوسری طرف یہ خوف کہ کہیں ان کا نفاق مسلمانوں پر کھل نہ جائے، اسی لیے قسمیں کھا کھا کر مسلمانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ بھی مخلص مسلمان ہیں، حالانکہ اللہ تعالیٰ ان کے بارے میں گواہی دیتا ہے کہ وہ مسلمان نہیں ہیں، وہ تو قسم صرف اس ڈر سے کھاتے ہیں کہ کہیں قتل نہ کردئیے جائیں۔