سورة الانفال - آیت 40

وَإِن تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَوْلَاكُمْ ۚ نِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اگر وہ منہ موڑ لیں تو جان لو کہ یقیناً اللہ تمھارا دوست ہے، وہ اچھا دوست اور اچھا مددگار ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(34) مسلما نوں کو ہی خطاب کر کے کہا جا رہا ہے کہ اگر کفار ومشرکین ایمان نہیں لاتے اور کفر ومعاصی سے باز نہیں آتے تو تم لوگ اس یقین کے ساتھ زندہ رہو کہ تمہارا حامی وناصر اللہ ہے اور جس کا حامی ومدد گار اللہ ہو اسے کون مٹاسکتا ہے ؟!!