سورة الاعراف - آیت 201
إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفٌ مِّنَ الشَّيْطَانِ تَذَكَّرُوا فَإِذَا هُم مُّبْصِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً جو لوگ ڈر گئے، جب انھیں شیطان کی طرف سے کوئی (برا) خیال چھوتا ہے وہ ہشیار ہوجاتے ہیں، پھر اچانک وہ بصیرت والے ہوتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(130) اللہ سے ڈرنے والوں کا حال یہ ہوتا ہے کہ جب انہیں کوئی شیطانی وسوسہ لاحق ہوتا ہے تو انہیں یاد آتا ہے کہ فورا اعوذ باللہ من الشیطان الر جیم پڑھنا چا ہئے، اور اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے چنانچہ ایسا کرنے سے انہیں اپنی غلطیاں سمجھ میں آتی ہیں اور شیطان کی سازشوں کا پتہ چل جاتا ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے ان سازشوں سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔