سورة الاعراف - آیت 186

مَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جسے اللہ گمراہ کر دے پھر اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ انھیں ان کی سرکشی میں چھوڑ دیتا ہے، بھٹکتے پھرتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

116۔ یہاں پھر وہی اللہ کی توفیق والی بات آگئی کہ اللہ کی مخلوقات میں فکر و نظر بھی اسی کے لیے مفید ہے جسے اللہ توفیق دے، اور جسے اللہ توفیق نہیں دے گا وہ سرکشی و گمراہی میں بھٹکتا ہی رہے گا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ مائدہ آیت 41 میں فرمایا: İوَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ فِتْنَتَهُ فَلَنْ تَمْلِكَ لَهُ مِنَ اللَّهِ شَيْئًاĬ، کہ جسے اللہ فتنہ میں ڈالنا چاہے گا، اسے آپ کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے۔