سورة الاعراف - آیت 52
وَلَقَدْ جِئْنَاهُم بِكِتَابٍ فَصَّلْنَاهُ عَلَىٰ عِلْمٍ هُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ یقیناً ہم ان کے پاس ایسی کتاب لائے ہیں جسے ہم نے علم کی بنا پر خوب کھول کر بیان کیا ہے، ان لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت بنا کر جو ایمان رکھتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(36) اللہ تعالیٰ انہی جہنمیوں کے بارے میں بتا رہا ہے کہ یہ جو کچھ ہوا ان کے اپنے برے کرتوتوں کا نتیجہ ہے، ورنہ اللہ نے تو انبیاء بھیج کر کتابیں نازل کرکے انہیں اعتقاد ات، احکام اور تمام اخروی امور کی خبر دے دی تھی۔