سورة الہب - آیت 5
فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس کی گردن میں مضبوط بٹی ہوئی رسی ہوگی۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٥] ابو لہب کی بیوی کی موت :۔ جِیْد بمعنی لمبی اور خوبصورت گردن، ہرن کی طرح پتلی اور لمبی گردن۔ اس گردن میں وہ ایک سونے کا ہار پہنا کرتی تھی اور کہتی تھی کہ میں یہ ہار بیچ کر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت کے کاموں میں لگاؤں گی۔ اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ جس مونج کی چبھنے والی موٹی رسی سے وہ جھاڑ جھنکار باندھا کرتی وہی اس کی گردن میں اٹک گئی اور ایسی پھنسی کہ بالآخر اس کی موت کا سبب بن گئی۔