سورة القارعة - آیت 3
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ کھٹکھٹانے والی کیا ہے؟
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢] یعنی آپ اس دن کی پوری کیفیت کو پوری طرح سمجھ ہی نہیں سکتے۔ پس اس کے کچھ آثار ہی بتائے جاسکتے ہیں جن سے اس دن کی شدت کا قدرے اندازہ ہوسکتا ہے۔