سورة العاديات - آیت 4
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اس کے ساتھ غبار اڑاتے ہیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤] نَقْعًا بمعنی گرد راہ، وہ گردو غبار جو کوئی تیز رفتار سواری اپنے پیچھے چھوڑتی چلی جاتی ہے۔ یہ خاکی ذرات بوجھل ہونے کی وجہ سے پھر آہستہ آہستہ زمین پر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس آیت میں دراصل گھوڑوں کی تیز رفتاری کی تعریف ہے جو رات کو زمین ٹھنڈی اور شبنم آلود ہونے کے باوجود اس سے گرد و غبار اٹھاتے ہیں۔