سورة البينة - آیت 3
فِيهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جن میں لکھے ہوئے مضبوط احکام ہوں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٥] اس آیت کے دو مطلب ہیں اور وہ دونوں ہی درست ہیں۔ ایک یہ کہ قرآن کی ہر سورت ایک مستقل کتاب ہے اور یہ قرآن ایسی ہی ١١٤ مستقل کتابوں کا مجموعہ ہے۔ اس کی ایک ایک سورت اپنے موضوع و مضمون کے لحاظ سے مکمل ہے۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ اس میں سابقہ تمام کتب سماویہ کا خلاصہ یا جو باتیں دین کی اصل بنیاد رہی ہیں سب ذکر کردی گئی ہیں۔