سورة العلق - آیت 16
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پیشانی کے ان بالوں کے ساتھ جو جھوٹے ہیں، خطا کار ہیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١١] یعنی اس کی پیشانی یا دماغ میں تکبر کا جو خناس سمایا ہوا ہے۔ اگر وہ اپنی ایسی حرکتوں سے باز نہ آیا تو ہم اس کی بدکردار اور بد طینت پیشانی کو ذلیل مجرموں کی طرح پیشانی کے بالوں سے گھسیٹ کر جہنم رسید کردیں گے۔