سورة العلق - آیت 5
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس نے انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦] انسان جب ماں کے پیٹ سے باہر آتا ہے اس وقت وہ کچھ بھی نہیں جانتا۔ اللہ تعالیٰ اسے قلم کے استعمال سے پہلے ہی بہت سی باتیں سکھا دیتا ہے۔ یہ پہلی وحی کی آخری آیت ہے جس میں یہ اشارہ بھی موجود ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ علم دیا جارہا ہے جو جاننے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرصہ سے بے تاب تھے اور اس نے آپ کو اپنا نبی بنا لیا ہے۔