سورة البلد - آیت 12

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ مشکل گھاٹی کیا ہے؟

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠] یہ گھاٹی دراصل اخلاقی بلندیاں ہیں اور ان پر چڑھنے کا راستہ دشوار گزار اس لحاظ سے ہے کہ ایسے راستے عموماً انسان کی خواہش کے خلاف اور طبیعت کے لئے ناگوار اور گرانبار ہوتے ہیں۔