سورة الانشقاق - آیت 14
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً اس نے سمجھا تھا کہ وہ کبھی ( اپنے رب کی طرف) واپس نہیں لوٹے گا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٠] حار کا لغوی مفہوم :۔ یَحُوْر : حار بمعنی گھوم پھر کراسی جگہ واپس آجانا جہاں سے چلا تھا۔ گویا اس لفظ کے معنی میں دو باتیں بنیادی طور پر پائی جاتی ہیں۔ (١) گھومنا (٢) رجوع' کہتے ہیں۔ حار الماء فی الغدیر یعنی پانی حوض میں گھومنے لگا اور محور اس ڈنڈے کو کہتے ہیں جس کے گرد چرخی گھومتی ہے۔ یعنی اسے یہ خیال تک نہیں تھا کہ دنیا کے ان مختلف اقسام کے دھندوں کے بعد بالآخر مجھے اپنے پروردگار کے پاس ہی پہنچنا ہے۔