سورة الانشقاق - آیت 12
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بھڑکتی آگ میں داخل ہوگا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٨] بائیں ہاتھ میں اعمال نامہ پکڑنے کے بعد اسے اپنا سارا انجام نظر آنے لگے گا لہٰذا وہ موت کو پکارے گا اور مرنے کی کوشش کرے گا مگر اسے موت کہاں میسر ہوگی۔ انسان اس دنیا میں مرنے پر مجبور ہے اس دنیا میں جینے پر مجبور ہوگا۔ وہ انہی خیالوں میں پڑا ہوگا کہ جہنم اسے اپنے قبضے میں لے لے گی اور وہ اس میں از خود گر پڑے گا۔