سورة الانشقاق - آیت 4
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس میں جو کچھ ہے اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہوجائے گی۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣] جتنے مردے اس میں مدفون ہیں یا مردوں کے ذرات اس میں مل جل گئے ہیں وہ سب نکال کر باہر کردے گی اور سطح زمین پر لے آئے گی۔ اسی طرح اس میں جو معدنیات، تیل کے چشمے اور جلنے والی گیسوں کے خزانے موجود ہیں سب باہر اگل دے گی۔ اسی طرح لوگوں کے اعمال کی جو شہادتیں اس کے اندر موجود ہوں گی جنہیں موقعہ کی شہادت یاقرائن شہادت کہتے ہیں۔ وہ سب بھی پوری کی پوری باہر آجائیں گی اور کوئی چیز اس میں چھپی ہوئی اور دبی ہوئی نہ رہ جائے گی۔