سورة التكوير - آیت 28

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس کے لیے جو تم میں سے چاہے کہ سیدھا چلے۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٢] یعنی یہ قرآن ہے تو سب اہل عالم کے لیے نصیحت، مگر اس نصیحت سے فائدہ اسے ہی پہنچ سکتا ہے جو خود بھی سیدھی راہ پر چلنا چاہے بغض اور کجروی کی راہ اختیار نہ کرے۔