سورة التكوير - آیت 26
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر تم کہاں جا رہے ہو؟
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢١] یعنی یہ قرآن لانے والا جبریل امین اور لوگوں تک پہچانے والا رسول امین۔ ان دو امین ہستیوں کی وجہ سے اس قرآن سے جھوٹ، باطل کی آمیزش، رشک و شبہ، تو ہم اور دیوانگی کے سب امکانات ختم ہوئے۔ نیز کاہن یا شیطان کا کلام بھی نہیں ہوسکتا۔ تو ان باتوں کے بعد سوائے سچائی اور حق کے باقی کیا رہ جاتا ہے؟ پھر اس صاف اور روشن راستے کو چھوڑ کر اور کدھر بہکے جارہے ہو؟