سورة عبس - آیت 7
وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
حالانکہ تجھ پر (کوئی ذمہ داری) نہیں کہ وہ پاک نہیں ہوتا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤] یعنی اس نابینا کو نظر انداز کرکے جن لوگوں سے ہدایت کا طمع رکھتے ہیں۔ وہ ایسے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات بھی یوں سنتے ہیں جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت بڑا احسان کر رہے ہیں۔ اس بات کو قبول کرنا تو دور کی بات ہے۔ ایسے لوگوں کو راہ راست پر لانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ذمہ داری نہیں۔ آپ کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ آپ ان لوگوں تک اللہ کا پیغام پہنچا دیں۔