سورة النازعات - آیت 29

وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس کی رات کو تاریک کردیا اور اس کے دن کی روشنی کو ظاہر کردیا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢١] لیل ونہار :۔ یعنی اس آسمان میں سورج پیدا کیا ہے۔ جب تک وہ اہل زمین کے سامنے رہتا ہے تو یہ ان کے لیے دھوپ کا وقت اور دن ہوتا ہے اور جب وہ غروب ہوجاتا ہے اور چھپا رہتا ہے تو یہ ان کے لیے رات کا وقت ہوتا ہے۔