سورة النازعات - آیت 12
قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا یہ تو اس وقت خسارے والا لوٹنا ہوگا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٩] قرآن میں متعدد مقامات پر مذکور ہے کہ جو لوگ قیامت پر یقین نہیں رکھتے وہ اس دن بڑے خسارے میں رہیں گے۔ کافر ایسی ہی آیات کا مذاق اڑاتے تھے اور کہتے تھے اگر واقعی ہمیں دوبارہ زندہ کیا گیا تو پھر تو ہم مارے گئے اور اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اگر ہمیں دوبارہ زندہ کرکے اس دنیا میں بھیجا گیا تو ہماری زمین اور مکانوں کے تو کئی وارث بن چکے ہوں گے۔ ایک ایک جائداد کے کئی مدعی ہوں گے اور جھگڑے ہی پڑے رہیں گے اس لحاظ سے تو یہ بڑے گھاٹے کا سودا ہوگا۔