سورة المرسلات - آیت 5

فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر جو ( دلوں میں) یاد ( الٰہی) ڈالنے والی ہیں!

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢] بعض مفسرین نے ﴿ فَالْمُلْقِیٰتِ ذِکْرًا﴾سے بھی ہوائیں ہی مراد لی ہیں۔ کیونکہ آواز بھی ہوا کے ذریعہ ہی لوگوں کے کانوں تک پہنچتی ہے اگر ہوا نہ ہوتی تو وحی کی آواز نہ لوگوں کے کانوں میں پڑ سکتی تھی اور نہ ہی اس سے وہ کچھ نصیحت حاصل کرسکتے تھے اور بعض مفسرین نے اس سے مراد فرشتے لیے ہیں جو وحی کو پیغمبروں کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔ یا دوسرے لوگوں کے دلوں میں القاء و الہام کا سبب بنتے ہیں۔