سورة المعارج - آیت 9
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور پہاڑ رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧] پہاڑوں کے پتھر بھی کئی رنگوں کے ہوتے ہیں مثلاً سرخ، سفید، کالے، دھاری دار' اسی طرح اون کے عموماً یہی رنگ ہوتے ہیں۔ پہاڑ اس دن ریزہ ریزہ ہو کر ہوا میں اڑنے لگیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ رنگ برنگی دھنکی ہوئی روئی کے گالے اڑے رہے ہیں۔