سورة الملك - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١] سورۃ الملک کی فضیلت :۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن میں ایک تیس آیتوں والی سورت ہے۔ اس سورت نے ایک آدمی کی شفاعت کی تاآنکہ اسے بخش دیا گیا اور وہ سورت﴿ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ ﴾(الملک) ہے۔ (ترمذی۔ ابو اب فضائل القرآن۔ باب ماجاء فی سورۃ الملک) سیدنا جابررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ اس وقت تک سوتے نہ تھے جب تک سورۃ المّ تَنْزِیْلَ اور ﴿ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ ﴾پڑھ نہ لیتے۔ (ترمذی۔ ایضاً)