سورة الواقعة - آیت 95
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلا شبہ یقیناً یہی ہے وہ سچ جو یقینی ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٣] یعنی جس طرح موت ایک اٹل حقیقت ہے اور تم اس حقیقت کو غیر حقیقت بنانے پر قادر نہیں ہوسکتے۔ اسی طرح مُقَّرَبِیْنَ، أصْحَابُ الْیَمِیْنِ اور أصْحَاب الشِّمَالِ۔ کا بتایا ہوا انجام بھی ایک ٹھوس حقیقت ہے۔ اگر تم اسے جھٹلاتے بھی ہو تو اس طرح نہ وہ ٹل سکتی ہے نہ بدل سکتی ہے۔ لہٰذا خواہ مخواہ شبہات پیدا کرکے اپنے آپ کو دھوکا نہ دو۔ بلکہ آنے والے وقت کی تیاری کرو۔