سورة الواقعة - آیت 91
فَسَلَامٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو (کہا جائے گا) تجھ پر سلام (کہ تو) دائیں ہاتھ والوں سے ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٢] اس آیت کے بھی دو مطلب ہوسکتے ہیں۔ اگر مخاطب دائیں ہاتھ والا سمجھا جائے تو اس کا مطلب وہی ہے جو ترجمہ سے ظاہر ہے اور اگر مخاطب عام لوگ ہوں تو مطلب یہ ہوگا کہ اصحاب الیمین کی طرف سے تم لوگ مطمئن رہو اور خاطر جمع رکھو۔ وہ یقیناً محفوظ و مامون رہیں گے۔