سورة الواقعة - آیت 30
وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ایسے سائے میں جو خوب پھیلا ہوا ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٦] اس کی تفسیر کے لیے درج ذیل حدیث ملاحظہ فرمائیے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جنت میں ایک اتنا بڑا درخت (طوبیٰ) ہے جس کے سایہ میں اگر سوار سو برس تک چلتا رہے تب بھی اس کا سایہ ختم نہ ہو۔ تم چاہو تو آیت پڑھ لو ﴿وًظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ﴾ (بخاری۔ کتاب التفسیر۔ نیز کتاب بدء الخلق باب ماجاء فی صفۃ الجنۃ)