سورة الواقعة - آیت 15
عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سونے اور جواہر سے بنے ہوئے تختوں پر (آرام کر رہے ہوں گے)۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٩] مَوْضُوْنَۃٍ۔ وَضَنٌ کے اصل معنی زرہ بافی کے ہیں اور استعارۃً کسی چیز کو مضبوطی کے ساتھ بننے پر بولا جاتا ہے اور مَوْضُوْنٌ یا مَوْضُوْنَۃٌ یعنی باریک بنی ہوئی یا سونے کے تاروں سے بنی ہوئی چیز۔