سورة الرحمن - آیت 70
فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان میں کئی خوب سیرت، خوبصورت عورتیں ہیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٣] یہ اہل جنت کی دنیا میں بیویوں کے علاوہ دوسری قسم کی عورتیں ہوں گی یعنی جنت کی حوریں انتہائی پاکیزہ کردار والی اور بہت خوب صورت جن کا ذکر اگلی آیت میں آرہا ہے۔