سورة القمر - آیت 47
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً مجرم لوگ بڑی گمراہی اور دیوانگی میں ہیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣٣] سعر کالغوی مفہوم :۔ سُعُر۔ سعر بمعنی آگ کا بھڑکنا اور شعلے نکلنا۔ پھر یہ لفظ مجازاً اشتعال دلانے اور مشتعل ہونے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور سعر سے مراد ایسی دیوانگی ہے کہ کسی بات پر انسان فوراً مشتعل ہو کر غلط کام کرنے لگے اور اس کی عقل صحیح کام نہ کرے۔ یعنی ان مجرموں کی یہ کیفیت ہوگئی ہے کہ ہدایت کی کسی بات پر غور کرنے سے پہلے ہی سیخ پا ہوجاتے ہیں۔