سورة النجم - آیت 59
أَفَمِنْ هَٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو ؟
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٢] یعنی تم تعجب تو ایسے کرتے ہو جیسے دوبارہ مر کر جی اٹھنے کی بات آج پہلی بار سنی ہے۔ حالانکہ تمام انبیاء یہی بات کہتے آئے ہیں۔ اب چاہئے تو یہ تھا کہ تم اپنے انجام سے ڈر جاتے اور اللہ کے خوف سے رونے لگتے۔ مگر تم اس کے برعکس ان باتوں کا مذاق اڑاتے ہو اور انجام سے غافل رہ کر کھیل کود میں وقت گزار رہے ہو۔