سورة الدخان - آیت 22
فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
آخر اس نے اپنے رب کو پکارا کہ بے شک یہ مجرم لوگ ہیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٧] سیدناموسیٰ علیہ السلام کی اپنے اللہ سے فریاد :۔ موسیٰ علیہ السلام کی یہ فریاد ویسی ہی فریاد ہے جو انبیائے کرام اپنی قوم کو سمجھانے اور ان کی طرف سے پوری طرح مایوس ہوجانے کے بعد کیا کرتے ہیں۔ گویا اس فریاد کا زمانہ ٹھیک وہی زمانہ ہے۔ جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو بنی اسرائیل اور ایمانداروں کے ہمراہ ہجرت کرنے کا حکم ملا تھا۔