سورة الصافات - آیت 136

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٧٨] یعنی سدوم اور اس کے مضافات کا پورا علاقہ ہی بلندی پر لے جا کر اور الٹا کر زمین پر پٹخ دیا گیا اوپر سے پتھروں کی بارش برسائی گئی۔