سورة الصافات - آیت 112
وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے اسے اسحاق کی بشارت دی، جو نبی ہوگا، صالح لوگوں سے (ہو گا)۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦٦] معلوم ہوا کہ پہلی خوشخبری کا تعلق سیدنا اسمٰعیل علیہ السلام سے ہی ہے۔ اور قصہ ذبح کا تعلق انہی سے ہے۔ اس کے بعد دوسری بار سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو سیدنا اسحق علیہ السلام کی خوشخبری دی گئی۔